مودی کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز، خطے کے امن کو خطرہ ہے: دفتر خارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے مودی کے الزامات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد سیاسی فائدے کے لیے خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے، اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہیں، یہ بیانات ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال شراکت دار ہے، پاکستان پر دہشت گردی کا الزام گمراہ کن ہے، اس طرح کا حربہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی پر فخر کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے، بھارتی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جارحانہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے کا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان خطے کے استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے مگر پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، پاکستان نے ماضی میں بھی بھرپور جواب دیا، ضرورت پڑی تو دوبارہ بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے نفرت پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ بھارت کے بیانیے سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں اس سال مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا میانوالی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 6 فرار پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی اور دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خطے کے امن کو خطرہ ہے اشتعال انگیز دفتر خارجہ مودی کے

پڑھیں:

پاکستان کے رفال طیارےمارگرانے پر فرانس چین سے ناراض،الزامات کی بوچھاڑکردی

بھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جھڑپ کے دوران رفال طیارے استعمال کیے گئے تھے اور اب فرانس نے الزام عائد کیاہے کہ چین نے اس کے رفال طیاروں کے خلاف مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔
جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس نے فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مئی کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لڑائی کے بعد چین نے فرانسیسی ساختہ رفال جنگی طیاروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے اس تنازعے کے دوران رفال جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا اور بھارتی حکام نے اپنے جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق بھی کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کتنے طیار تباہ ہوئے۔ البتہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں سے تین رفال تھے۔ تاہم بھارت رفال طیاروں کے گرائے جانے سے انکار کرتا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس نے اپنی ایک اندرونی تفتیش کرائی ہے، جس کی ایک کاپی اس کے ہاتھ لگی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنے سفارت خانوں کا استعمال کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک مہم چلائی اور فرانس کے ہائی ٹیک جدید طیاروں کی فروخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
فرانسیسی انٹیلی جنس کے مطابق چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشیوں نے دلیل دی کہ بھارتی فضائیہ کے ذریعے استعمال کیے جانے والے “رفال طیاروں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا” اور انہوں نے دوسرے ممالک کے سکیورٹی اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں چینی ساختہ ہتھیاروں کو فروغ دینے کی کوشش بھی کی۔
فرانسیسی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ چینی دفاعی اتاشیوں نے اپنی لابنگ کو ان ممالک پر مرکوز کیا، جو رفال طیاروں کی خریداری پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام کو ان ممالک سے ملاقاتوں کا علم ہوا، جن سے رابطہ کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانسیسی فوجی حکام نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس، ویڈیو گیمز اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ رفال کا ملبہ دکھانے سمیت کئی چیزوں کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
آن لائن ڈس انفارمیشن میں مہارت رکھنے والے فرانسیسی محققین کے مطابق بھارت اور پاکستان کے تنازعے کے بعد 1,000 سے زیادہ سوشل میڈیا نئے اکاؤنٹس بنائے گئے اور اس میں بھی چینی تکنیکی کی برتری کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
فرانس کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا رفال طیاروں کو “غلط معلومات پھیلانے کی ایک وسیع مہم” کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں “متبادل آلات، خاص طور پر چینی ڈیزائن کے آلات، کی برتری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔”
فرانسیسی وزارت نے یہ کہتے ہوئے کہ رفال “اسٹریٹجک فرانسیسی پیشکش” کی نمائندگی کرتا ہے اسے چین کی ڈس انفارمیشن مہم میں ایک ہدف بنایا گیا تھا۔  اس رپورٹ میں مزید کہا گیا، “بعض عناصر نے طیارے پر حملہ کر کے فرانس اور اس کے دفاعی صنعت اور تکنیکی بنیاد کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس وجہ سے غلط معلومات پھیلانے کی مہم نے صرف ایک طیارے کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ وسیع طور پر اسٹریٹجک خود مختاری، صنعتی اعتبار اور ٹھوس شراکت داری کی قومی تصویر کو بھی نشانہ بنایا۔تاہم چین نے فوری طور پر اس خبر سے متعلق کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔
رفال بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے اب تک 533 رفال جنگی طیارے فروخت کیے ہیں، جن میں مصر، بھارت، قطر، یونان، کروشیا، متحدہ عرب امارات، سربیا اور انڈونیشیا کو اس نے 323 طیارے برآمد کیے ہیں۔ انڈونیشیا نے 42 طیاروں کا آرڈر دیا ہے اور مزید خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • الزامات بے بنیاد، چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی رہنما بھی ملتے رہے: الیکشن کمشن
  • دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ، پاکستان و افغانستان کا اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح پر مذاکرات: سیکورٹی،تجارت سمیت دیگر امورپر گفتگو
  • پاکستان کے رفال طیارےمارگرانے پر فرانس چین سے ناراض،الزامات کی بوچھاڑکردی
  • سویڈن جانے والوں کے لیے خوشخبری: پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ بحال
  • سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات
  • بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
  • الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق، الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، ترجمان
  • الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ