پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پاکستانی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کا 267 لاکھ ڈالرز سے زائد نقصان

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم میں کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی، بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل

دوسری طرف پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، پابندی برقرار رہنے کی صورت میں بھارتی حکومت نے اگر ایئر لائنز کے مطالبات کے مطابق خصوصی مدد نہیں کی تو انہیں آپریشن برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی اور بڑے فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئرپورٹس اتھارٹی ایئرلائنز بھارت پابندی پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹس اتھارٹی ایئرلائنز بھارت پابندی پاکستان پاکستانی فضائی حدود ایئرپورٹس اتھارٹی بھارتی طیاروں میں بھارتی پر پابندی

پڑھیں:

پاک انڈیا جنگ کے بعد چین فرانس کے رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، فرانس کا دعویٰ

فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد چین اپنے سفارتخانوں کے ذریعے فرانس کے مشہور رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں عالمی طور پر شکوک پیدا کررہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین دانستہ طور پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر فرانس کی دفاعی ہتھیاروں کی مارکیٹ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔

خبر کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ان ممالک کو رافیل طیارے خریدنے سے روکے جنہوں نے پہلے ہی ان کا آرڈر دیا ہے اور انہیں چینی ساختہ لڑاکا طیارے خریدنے پر قائل کرے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ہاتھوں جنگی جہازوں کی تباہی، انڈونیشیا کا 8.1 ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑگیا

یاد رہے کہ مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاکستان نے انڈیا کے 3 فرانسیسی ساختہ رافیل سمیت 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

فرانس نے اب تک رافیل انڈیا سمیت 5 ممالک کو فروخت کیا ہے اور پاکستان سے کشیدگی کے دوران ان جنگی طیاروں کو پہلی بار میدان میں اتارا گیا۔ اس معرکے میں پاکستان کی طرف سے چینی ساختہ طیاروں کے ذریعے رافیل مار گرانے کے دعوؤں نے فرانس کے اس طیارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف
  • پاکستان کے رفال طیارےمارگرانے پر فرانس چین سے ناراض،الزامات کی بوچھاڑکردی
  • صدر ایف پی سی سی آئی سے بزنس کمیونٹی کے قائدین کی ملاقات، ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد
  • ’پاکستانی جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر سرکاری مہمان؟ بھارتی بیانیہ بے نقاب
  • بھارت کا رافیل طیاروں سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ
  • پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کے بعد چین نے بھی بڑا سرپرائز دے دیا
  • پاک انڈیا جنگ کے بعد چین فرانس کے رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، فرانس کا دعویٰ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو روک لیا گیا
  • پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار