بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف پاکستان نے معاشی اہداف مکمل اور اصلاحات میں مثبت پیش رفت کی، آئی ایم ایف کا اعتراف مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں: پاکستانی مندوب عاصم افتخار جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جواب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشتگردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، ترجمان پاک فوج پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود استعمال بھارتی طیاروں پر پابندی میں نوٹم جاری
پڑھیں:
سویڈن کا پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان
پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان 2 جولائی 2025 کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا خدمات کی بحالی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟
یہ اقدام ان پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گا جو وزٹ ویزا پر سویڈن کا مختصر مدت کے لیے دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی شہری پاکستان سے سویڈن کے لیے 90 دن تک کے قیام کے لیے شینجن ویزے کی درخواست 7 جولائی 2025 سے دے سکیں گے۔
مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے جرمنی جانا آسان، مگر کیسے؟
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔
اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل فارن سیکریٹری (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانیوں کے لیے سویڈن کا ویزا سویڈن ویزا سروس شینگن ویزا