طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 کے دوران طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ (برڈ ہٹ) کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہےجو کہ 2023 کے مقابلے میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔
ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحیٰ پر صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
گرین ٹاؤن؛ بچیوں کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے والااوباش گرفتار
اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکراؤ سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قریبی آبادیوں ہوٹل، ریستورانوں اور دکانوں میں پمفلٹس کے ذریعے آگاہی مہم فوراً شروع کرنے کی ہدایت کے علاوہ ائیرپورٹ کےاطراف کچرا کنڈیوں کی مکمل صفائی اور پرندوں کے لیے ممکنہ پرکشش مقامات کی نشان دہی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا , 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک
اجلاس کے دوران ائیرپورٹ کے اطراف میں کبوتروں کے دانہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024کے دوران برڈ ہٹ کے واقعات میں 15.
شہر میں تیز ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی
اجلاس میں عیدالضحیٰ کے موقع پرلوکل گورنمنٹ اور دیگر ایئرپورٹ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرصاف ماحول کو یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے واقعات میں کے دوران
پڑھیں:
دورانِ ڈیوٹی ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی انتقال کر گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی (بکل نمبر 25634) دورانِ ڈیوٹی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث جناح کارڈیو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ محکمہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان گنوانے والے اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔محکمہ پولیس کے ترجمان نے سلیم تنولی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ محکمہ اپنے ان اہلکاروں کو کبھی فراموش نہیں کرتا جو فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔