ضلعی انتطامیہ کا اجلاس، افغان مہاجرین، تجاوزات کیخلاف اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کو غیر قانونی مہاجرین، پرائس کنٹرول، تجاوزات اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ آج ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عبداللہ بن عارف، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) حمزہ انجم، اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) سعد کلیم ظفر کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹس احسام الدین، حسیب سردار اور کبیر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اس موقع پر ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول اور غیر قانونی سرگرمیوں بشمول منی پیٹرول پمپس، قصاب خانوں، ڈیری فارمز، تندوروں، پولٹری فارمز اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو اگلے ہفتے کے لئے ٹاسک سونپ دیئے اور روزانہ کی رپورٹس باقاعدگی سے جمع کرانے کی تاکید کی۔ اجلاس کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق ایک جامع آپریشنل پلان بھی ترتیب دیا گیا، جس پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اورجاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی .
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کردی .
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں. شرپسندوں کے مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔