ڈی سی کوئٹہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران سڑک پر تجاوزات کرنے والے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا، اور نواں کلی، ائیرپورٹ روڈ اور مین بازار میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ

پڑھیں:

پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے

— فائل فوٹو 

پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔

پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلعی انتطامیہ کا اجلاس، افغان مہاجرین، تجاوزات کیخلاف اقدامات کی ہدایت
  • ملک کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا
  • اسلام آباد میں گداکروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 بھکاری گرفتار
  • سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار
  • ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں، 45 افراد گرفتار
  • وزیراعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • بھارت: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گیارہ شہری گرفتار
  • پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا قتل، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے