و زیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔  اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچ و پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے، دہشتگردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفد کو بزدلانہ حملہ بارے مفصل بریفنگ دی۔ وزیراعظم، وفاقی وزرائ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں خضدار بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بلوچستان کے علاقے خضدار میں بزدلانہ دہشتگردی کے واقعے میں معصوم بچوں کو لے جانے والی سکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3معصوم بچوں اور 2 فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، حملے میں 39بچوں سمیت 53افراد زخمی ہوئے ۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوشش ناکام ہوگی، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اب بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچ و پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے، دہشتگردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بچوں پر حملہ بھارتی سرپرستی میں کیا گیا، بھارت کی ریاستی پالیسی کے تحت پراکسیز کا استعمال قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر موجود وفاقی وزرا نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا مرکز بن چکا ہے، اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔وفاقی وزرا ء نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 53خمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا جس میں اسکول بس میں سوار 3بچے شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے، شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، شہباز شریف نے خضدار بس حملے کے بعد کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیر اعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ اراکین بھی تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حملے میں زخمی دہشتگردی کے شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، ترکیہ، آذر بائیجان ،ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔

متعلقہ مضامین

  • حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، سید عاصم منیر کا خراج عقیدت پیش
  • حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراج عقیدت پیش
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان،کورکمانڈر بلوچستان کا سی پی او آفس کا دورہ ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
  • بلوچستان: مختلف اضلاع بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک 20 اضلاع میں بارشیں متوقع
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری 
  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ناپاک منصوبہ ناکام بنانے پر قوم کو فخر
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • لاہور،فارم ہاؤس میں شیر کے حملے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی