اسلام آباد / لاہورعیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسلام آباد میں مویشی منڈیاں درج ذیل مقامات پر قائم ہوں گی:

سانجھنی سیکٹر I-15 بہارہ کہو لہتراڑ روڈ اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ متعین مقام

ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے جبکہ شہر میں صفائی و نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لاہور میں بھی پانچ عارضی منڈیوں کا اعلان

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جب کہ شاہ پور کانجراں کی مستقل منڈی عیدالاضحیٰ کے پورے سیزن میں فعال رہے گی۔

لاہور میں عارضی مویشی منڈیوں کے مقامات درج ذیل ہیں:

رائے ونڈ واہگہ اسپورٹس کمپلیکس نشتر ایل ڈی اے سٹی راوی (موضع نین سکھ) برکی روڈ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان منڈیوں کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور غیر قانونی جانوروں کی خرید و فروخت کی روک تھام ہے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ان منڈیوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، جبکہ حفاظتی، صفائی اور ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری طور پر منظور شدہ مویشی منڈیوں سے ہی قربانی کے جانور خریدیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی

اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔

راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔

صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ  چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق  سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا