شہباز شریف سے سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔