پاکستان دشمنی میں اہم کردار آر ایس ایس کا ہے؛ انوار الحق کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارے معصوم بچوں کی شہادت کی صورت میں انتہائی دلخراش واقعہ ہوا، آخر کیوں یہ ہو رہا ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہوئی اور پہلگام کا بہانہ بنا کر بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا گیا، بھارت کی عوام پاکستان کی دشمن نہیں، پاکستان دشمنی میں اہم کردار آر ایس ایس کا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انوار الحق کاکڑنے سینیٹ اجلاس کیا، انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کی 100 سال کی نظریات میں لوگوں کو شدت پسند بنایا گیا، اس کے تانے بانے بین الاقومی آرڈر کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، بی جے پی نے آر ایس ایس کا فلسفہ اپنایا، یہ آر ایس ایس کی فکری اساس بھارتی اداروں اور سیاسی جماعتوں میں پھیلا رہے ہیں۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال نے تشکیل دی، حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو قومی نظریے پر گفتگو کی، یہ ان کے ذہن کی چیز نہیں بلکہ ایک تاریخ تھی، اس کی آر ایس ایس کو بہت تکلیف ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل تحسین ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آر ایس ایس
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔