پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی 42: پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون تک بڑھا دی گئی
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لئے طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے،پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی،
بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی،
واضح رہے پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان نے بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ جس پر بھارت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان بھی ہوچکا ہے
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں صرف ایندھن کی مدمیں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات اٹھانا پڑے۔
ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان