بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے. یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔
واضح رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں منگل کو 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر ایف پی سی سی آئی سے بزنس کمیونٹی کے قائدین کی ملاقات، ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد
صدر ایف پی سی سی آئی سے بزنس کمیونٹی کے قائدین کی ملاقات، ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قائدین نے صدر ایف پی سی سی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بزنس قائدین نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلے صدر ایف پی سی سی آئی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وفد نے کہا کہ توسیع سے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد پیدا ہونے والا ابہام دور ہو گیا، حکومتی فیصلے سے تاجروں کے مسائل حل کرنے اور پالیسیوں میں تسلسل کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کی توسیع ملنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، اپنی ذمہ داریاں اب مزید جانفشانی سے ادا کرنیکی کوشش کرینگے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اسی جذبے کیساتھ معاشی بہتری اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ملک کو معاشی بلندیوں پر لیجانے کیلئے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف یورپی یونین تجارتی معاملات کا’’مصالحتی کوڈ‘‘، عالمی تجارت کے لئے بہترین حوالہ سبز رنگ ،چین-یورپی یونین تعاون کا نمایاں رنگ ہے ،چینی وزارت خارجہ برکس میکانزم ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، چینی وزارت خارجہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچے دنیا ایک صدی کی تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم