15ہزارکے پاکستانی ڈرونز پر 15لاکھ کا میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) 15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز پر 15 لاکھ کے میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت سےسوالات کی بھرمارکردی ہے۔
کانگریس لیڈرکا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے۔
وجے واڈیٹیوار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 ہزار روپےکے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیےکہ آیا پاکستان کی جانب سےکوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟ اور ہمارےکتنے فوجی زخمی یامارےگئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام اصل حقیقت جانناچاہتے ہیں۔
بھارتی مسلمان نوجوان ’سائبر جنگ‘ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے سپل وے کو کھول گیا گیا۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک کے اہم دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور آبی ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کی آمد 24 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔(جاری ہے)
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 300 کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک رپورٹ کیا گیا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 43 ہزار کیوسک کے برابر ہے۔ ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ہے جبکہ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1179.05 فٹ اور ذخیرہ 30 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 646.40 فٹ جبکہ ذخیرہ ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا، چشمہ، منگلا اور نوشہرہ کے مقامات پر دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کا تخمینہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ پر مبنی ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف زراعت، آبی منصوبہ بندی اور ڈیموں کے انتظام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ کسی ممکنہ سیلابی صورتِ حال کی پیشگی تیاری میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔