لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پرائیویٹ حج سکیم کے67ہزار عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ڈی جی حج کے خط کا جواب نہیں آیا۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی سعودی اکاﺅنٹ والٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں ریال کی رقم فوری واپس لینی ہے یا اگلے حج میں ایڈجسٹ کرنی،25 مئی تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے۔پاکستان سے حج مشن کے اکاﺅنٹ میں رقوم14فروری تک منتقل نہ کیے جانے کی سزا پرائیویٹ حج سکیم میں پاکستان اور بیرون ممالک سے درخواستیں دینے والے67 ہزار عازمین کو دے دی گئی۔حیرت انگیز  انکشاف ہوا ہے پاکستان حج مشن نے14فروری کے بعد پاکستان سے اویپ اکاﺅنٹ میں30اپریل تک منتقل ہونے والی کروڑوں ریال کی رقم کو کیوں نہیں سٹاپ کرایا اگروزارت حج مشن اور ہوپ کے ذمہ داران نے سعودی حکومت کے ساتھ14 فروری تک کی ڈیڈ لائن کا معاہدہ کیا ہوا تھا اس کی تفصیل904 حج آرگنائزر تک کیوں نہیں پہنچائی گئی جو خط14مارچ کو لکھا گیا ہے وہ سعودی حکومت کو پہلے کیوں نہیں لکھا گیا،13 ہزار کوٹہ14 فروری تک رقم جمع کرانے والوں کو مل گیا تو10ہزار اور 2 ہزار کوٹہ کی تقسیم میرٹ پر تمام کلسٹر کے درمیان کرنے کی بجائے مخصوص کلسٹر میں کیوں کی گئی۔11کلسٹر کی400 سے زائد کمپنیوں کو کوٹہ سے کیوں محروم رکھا گیا؟

بکرا منڈی میں جانوروں سے گفتگو

 ذرائع نے دعویٰ کیا ہے67 ہزار عازمین کو حج سے محروم رکھنے کا مقصد سرکاری حج سکیم کی ڈوبتی ناﺅ کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا سرکاری سکیم کی بکنگ 4 دفعہ توسیع کے باوجود پوری نہیں ہو سکی تھی سپانسر شپ سکیم بھی گزشتہ  برسوں کی طرح فلاپ رہی تھی، پرائیویٹ سکیم کے20سال سے کامیابی سے چلتے نظام کو سبوتاژ کرنے کے لیے پہلے کلسٹر کے ذریعے کمپنیوں کی انفرادی حیثیت ختم کی گئی اس کے بعد انہیں بکنگ کی اجازت تاخیر سے دی گئی۔ سعودیہ رقوم کی منتقلی کے لیے مؤثر نظام نہیں بنایا گیا سعودی بینک میں براہِ راست حج آرگنائر اور کلسٹر کی رقوم کی منتقلی کا نظام ختم کر کے پہلے حج مشن کے اکاﺅنٹ (اویپ) میں رقم منتقل کرنے کی شرط عائد کی گئی، اویپ اکاﺅنٹ کا نظام اور اختیار ڈی جی حج نے اپنے پاس رکھا نتیجہ کروڑوں روپے منتقل ہونے کے بعد سرکاری سکیم کے90 ہزار عازمین کی رقم بروقت منتقل کر دی گئی، پرائیویٹ کی13 ہزار کی رقم منتقل ہو سکی۔ ملک پھر کے904 حج آرگنائزر اور11 کلسٹر کے کروڑوں ریال مکہ مدینہ میں ادائیگیاں، ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدے اور ایڈوانس کے ساتھ ایئر لائنز کو دیئے گئے ایڈوانس کا کیا بنے گا اِس حوالے سے وزارت کو لائحہ عمل دے سکی اور نہ پاکستان حج مشن۔67ہزار عازمین کی رقوم کب اور کیسے واپس ہوں گی،اس حوالے سے25مئی تک رپورٹ تو مانگ لی گئی ہے سعودی وزارت الحج محرم سے پہلے کبھی کوئی ر قم واپس نہیں کر تی۔پرائیویٹ حج سکیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کون خوفزدہ تھا اور ہے تحقیقات کے لیے کمیٹی ضرور بننی چاہیے۔

 کیا واقعی بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ؟ خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج سکیم سکیم کے کے لیے کی رقم

پڑھیں:

خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • ’اب خود کو انسان سمجھنے لگا ہوں‘، تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے خود سے متعلق ایسا کیوں کہا؟
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات
  • پاکستان کے قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟