ایف آئی اے نے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ 3 سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3 ہزار 500 ملازمین کو گرفتار کیا ہے.
(جاری ہے)
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2 ہزار 206 مقدمات درج کرکے انہیں عدالتوں میں پیش کیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو عدالتوں کی جانب سے سزائیں دی گئیں رواں سال 2025 کے ابتدائی 3 ماہ جنوری سے مارچ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے. رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 762 انکوائریوں کے بعد 185 مقدمات درج کیے گئے، جنوری سے مارچ 2025 کے دوران کرپشن ثابت ہونے پر 16 ملازمین کو سزائیں سنائی گئی ہیں واضح رہے کہ رواں سال فروری میں جاری کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2024 میں پاکستان کی رینکنگ 2 درجے تنزلی سے 180 ممالک میں سے 135 پر آگئی جو 2023 میں 133 ویں درجے پر رہی تھی. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کہ سی پی آئی دنیا بھر کے ملکوں میں پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کی سطح کے لحاظ سے صفر (انتہائی بدعنوان) سے 100 (انتہائی شفاف) کے پیمانے پر درجہ بندی کرتا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرپشن میں ملوث ملازمین کو ایف آئی اے میں پیش
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔