قانون ساز اسمبلی میں قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کے انتہا پسندوں کا مرکز ہے، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی جانب سے سپہ سالار کو بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے پر تحفہ ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے مکروہ واقعات میں ملوث ہے، یہاں کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرا رہا ہے، سندھ میں نظامانی صاحب کا قتل کرایا گیا، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کے انتہا پسندوں کا مرکز ہے، گائے کا بچھڑا بھی اس کا دودھ پیتا ہے پیشاب نہیں پیتا، بھارت کا وزیراعظم متعصب ہندو ہے، بھارت کے ساتھ جنگ میں اس وقت کے جنرل عاصم منیر اور آج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کی، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کو توسیع ملنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پوری قوم کی خواہش تھی۔

پاک بحریہ بھی مستعد رہی، بھارت کا بحری بیڑہ قریب نہیں آیا اگر آتا تو اس کا بھی بندوبست کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اس کی توقع سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، بھارت اس کے اعدادوشمار نہیں پیش کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے حکمت عملی ہی تبدیل کر دی ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص مربوط حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔ بھارت کو حربی اور سفارتی محاذ پر شکست اٹھانا پڑی۔ بھارت کی فوج میں انتہا پسند ہیں جنہوں نے مساجد کو نشانہ بنایا، پاکستان نے کسی بھی مذہبی مقام کو نشانہ نہیں بنایا۔ پہلگام کا ڈرامہ سارا خود بھارت نے کیا ہے۔

آرمڈ کنفلکٹ اور سفارت کاری میں پاکستان نے فتح حاصل کی پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سوائے اسرائیل کے کسی نے بھی بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 10 مئی کو یوم فتح ہر سال منائیں گے۔ ہمیں یقین ہے اب کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا۔ سندھ طاس معاہدے کے تینوں دریا کشمیر سے نکلتے ہیں۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ وسیع البنیاد مذاکرات ہوں جن سے پہلے بھارت انتہا پسندانہ توسیع پسندانہ سوچ ترک کرے اور علاقے کی چوکیداری اور کھڑپینچی کا خیال دل سے نکالے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بیرون ممالک میں جو وفد بھیجے نہایت بہترین کاوش ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان نے

پڑھیں:

میر علی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں کو بدنام کرنا ہے، واقعے کے فوری بعد ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے ابتدائی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشتگردانہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج کی سازش اور عمل دخل سے انجام پائی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا   کہ ان عناصر نے بھارتی آشیرباد سے شہری علاقوں اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی وارداتیں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کا مقصد عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان نفرت اور دوری پیدا کرنا ہے، مگر سیکیورٹی فورسز اور عوام مل کر دہشتگردی کے خلاف ثابت قدم ہیں اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر قائم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس درندگی میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشتگردی کا سامنا ہے: شیری رحمٰن
  • کشمیر، دہشتگردی کا سنجیدہ حل نکالا جائے، نہیں چاہتے پانی جنگ کی وجہ بنے: بلاول
  • میر علی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آر
  • مذاکرات امن و استحکام کا واحد راستہ ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • بی ایل اے کے ساتھ ہندوستان کا ناپاک اتحاد: میدان جنگ میں شکست کے بعد دہشتگردی
  • بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مذہبی لبادہ اوڑھ کر پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث
  • خیبر پختونخوا: رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں کتنے افراد شہید ہوئے؟
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خواتین بھی ملوث
  • دوبارہ حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا(ترجمان پاک فوج)