جامعہ اردو میں سبیلِ امام حسینؑ پر پولیس کے حملے کا معاملہ، ایس ایچ او معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ واقعے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف بلا تاخیر ایکشن لیا جائے۔ یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا، اور مختلف حلقوں نے سبیل امام حسینؑ کو ہٹانے کے عمل کو شعائرِ اسلامی کی توہین قرار دیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
فائل فوٹوکراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔