واشنگٹن ڈی سی میں ڈیلیوری وین میں پراسرار آتشزدگی، شہر پر دھوئیں کے بادل چھا گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایمیزون کی ایک ڈیلیوری وین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے بعد سیاہ دھویں کے گھنے بادل آسمان کی طرف بلند ہوئے اور میلوں دور سے دکھائی دینے لگے۔
یہ واقعہ آرلنگٹن، ورجینیا میں کلارک اسٹریٹ ایس اور 23ویں اسٹریٹ ساؤتھ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک سیاہ رنگ کی پیٹرول سے چلنے والی مرسڈیز بینز اسپرنٹر وین آگ پکڑ گئی۔
آرلنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وین میں آگ انجن کی ایک خرابی کے باعث لگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’واقعے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایمیزون کے پیکجز متاثر ہوئے ہیں۔‘
آگ نے قریبی جھاڑیوں کو تو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن قریبی عمارتیں محفوظ رہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد شہر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں سے بھی دھویں کے بادل صاف دیکھے جا سکتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مرسڈیز نے 2023 میں اپنے ماڈل سال 2019 اور 2020 کی 53,000 اسپرنٹر وینز کو واپس منگوانے (ری کال) کا اعلان کیا تھا، کیونکہ ان میں سے 11 وینز آگ پکڑ چکی تھیں۔ کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ ان وینز کے کلائمٹ کنٹرول سسٹم میں موجود فیوزز کی ترتیب کچھ وائرنگ ہارنیس کو حد سے زیادہ گرم کر سکتی ہے، جس سے گاڑی میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کا شکار ہونے والی وین ان متاثرہ ماڈلز میں شامل تھی یا نہیں۔ تاہم، فائر مارشلز نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔