WE News:
2025-07-07@09:22:21 GMT

خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی کوششیں اب کس حال میں ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی کوششیں اب کس حال میں ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، مگر یہ سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ عوامی ردعمل کا سامنا بھی کریں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے ارکان کو توڑا جائے، گورنر خیبر پختونخوا مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 ارکان ان کے رابطے میں ہیں، جبکہ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ ایک جانب کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے، دوسری جانب بیانات کے ذریعے سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ سب ان کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے، خیبر پختونخوا میں عوامی مینڈیٹ ہمارے ساتھ ہے، اور کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جمہوری مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو خیبر پختونخوا کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، اور اس کا ذمہ دار وفاق ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں سیاسی ماحول کشیدہ ہے اور اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ عدم اعتماد کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی شوکت یوسفزئی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی

پڑھیں:

تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، اختیار ولی

پشاور میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی اور اسی طرح صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور میں  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا برا حال ہے، تبدیلی کے دعوے داروں نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، سوات واقعہ میں متاثرہ خاندان مدد  کے لیے پکارتا رہا مگر کوئی نہ پہنچا۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، علی امین گنڈا پور اپنی کرسی سنبھالو، ہم خیبرپختونخوا میں سکول، کالجز، یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اس وقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں: امیرمقام
  • پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کوبھاری نقصان کا اندیشہ
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے
  • خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، بیرسٹر سیف
  • تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، اختیار ولی
  • جے یوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمن کا عمران خان کیلئے پیغام