بنگلہ دیش میں اگلے سال عام انتخابات کروادیں گے، محمد یونس کی مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال کے اوائل میں کرادیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان
چیف ایڈوائزر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، 15 منٹ کی اس کال کو پرتپاک، خوشگوار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں جاری جمہوری تبدیلی، انتخابی اصلاحات، دو طرفہ تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
محمد یونس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ اور بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت آگے بڑھ رہی ہے اور اہم سیاسی اصلاحات کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
سیکریٹری روبیو نے بنگلہ دیش کے اصلاحاتی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا اور انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں ٹیرف میں نرمی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کا معاملہ بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیے: محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
پروفیسر یونس نے بنگلہ دیشی اشیا پر 90 دنوں کے لیے باہمی محصولات کو معطل کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امریکی ترجیحات کے مطابق وسیع تر تجارتی فریم ورک پر بات چیت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اقتصادی مسائل کے علاوہ رہنماؤں نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ارد گرد انسانی صورتحال کا جائزہ لیا.
مزید پڑھیے: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
انہوں نے ہند بحرالکاہل میں علاقائی استحکام اور پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات کی۔ پروفیسر یونس نے سیکریٹری روبیو کو انتخابات سے قبل بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا دورہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کرے گا اور جمہوری عمل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو ظاہر کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کے عام انتخاباتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی سیکریٹری ا ف اسٹیٹ مارکو روبیو بنگلہ دیش کے عام انتخابات چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کے محمد یونس یونس نے کے لیے
پڑھیں:
بارشوں سے تباہی: گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے پی کو فون، ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔