جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔

دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے ایک متنازعہ خطے پر تسلط قائم کیے ہوئے ہے، جو عالمی اصولوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں مسلط کر رہا ہے، عام شہریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور اجتماعی سزا جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب میں 46 ہزار سرپلس اساتذہ، 15 جولائی سے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا: رانا سکندر حیات

دانیال حسنین نے بھارت کے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اقدامات، بلا اشتعال فائرنگ، اور آبی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جنہوں نے ماضی میں خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی مالی و عسکری معاونت کا بھی انکشاف کیا جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔دانیال حسنین نے بلوچستان میں شہید ہونے والے افسر ہدایت اللہ جموٹ کی مثال دی جو انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی خدمت کے لیے وقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ کی شہادت میرے لیے باعث تکلیف ہے  ۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دنیا بھر میں منحرف آوازوں کو نشانہ بنانے کے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا مگر واضح کیا کہ خودمختاری پر کسی بھی حملے کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ہر فورم پر بھارت کے جھوٹ اور جارحیت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

کیا واقعی مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ رہی ہے؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: دانیال حسنین نے کرتے ہوئے نے بھارت انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

یو این سلامتی کونسل کی صدارت: پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے وقت میں آ رہی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران شدت اختیار کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سلامتی کونسل کو ایسے مؤثر اور بروقت اقدامات کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو مکالمے، سفارت کاری اور پرامن حل پر مبنی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ، اس ماہ کے دوران میں 2 اعلیٰ سطح نمائندہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کثیرالطرفہ نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا قیام، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا۔ اس کے علاوہ فلسطین کے مسئلے پر سہ ماہی اوپن بحث کی بھی صدارت کروں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر جامع، متوازن اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نے جولائی2025کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق پاکستان اس ذمے داری کو گہرے مقصد، عاجزی اور یقین کے ساتھ نبھا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں، بین الاقوامی قانون کے احترام اور کثیرالطرفہ کے لیے ثابت قدمی سے وابستہ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
  • جنیوا میں پاکستانی سفارتکار کا بھارت کو مؤثر سفارتی جواب، انسانی حقوق کونسل میں دبنگ خطاب
  • پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا فخر کا لمحہ ہے، شاہد آفریدی
  • ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے: اسحاق ڈار
  • سلامتی کونسل کی صدارت؛ تنازعات کا پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پاکستان کی ترجیح
  • یو این سلامتی کونسل کی صدارت: پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار
  • پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، عالمی تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کرینگے: اسحاق ڈار