وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خان کندی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے درمیان آذر بائیجان میں ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور پچھلی ملاقاتوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قیادت اور حالیہ بحران میں جنگ بندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم پر قائم ہے اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے بھی حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران کو فراہم کی جانے والی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ذریعے سپریم لیڈر کو نیک خواہشات اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔