پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔  دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 آؤٹ کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔

ٹی20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز: صائم ایوب – 10 عمر اکمل – 10 شاہد آفریدی – 8 بابر اعظم – 8 کامران اکمل – 7 محمد نواز – 7 محمد حفیظ – 7

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو کر اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ (8) صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی: کوئنٹن ڈی کاک – 8 اینڈائل فہلوکویو – 7 ٹیمبا باووما – 6 جے پی ڈومنی – 6 ریضا ہینڈرکس – 6 تبریز شمسی – 5 ریلی روسو – 5 اے بی ڈی ویلیئرز – 5

میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز ناٹ آؤٹ (47 گیندوں، 9 چوکے) بنائے، جبکہ آغا سلمان نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جنوبی افریقہ صائم ایوب کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات