سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور 30 فیصد الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الاؤنس جاری کر دیا ہے، یہ الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا۔ْ
علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا نوٹیفکیشن جاری سرکاری ملازمین تنخواہوں میں ملازمین کی
پڑھیں:
سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تقرریاں چار برس کے لیے کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی تھی، جنھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔
ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے۔ تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔
لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی تھی، انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیے۔
ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر نازلی حسین اور ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔