data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (خصوصی رپورٹ / محمد علی فاروق) پاکستان میں جعل سازی کا عفریت خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹروں، پولیس افسران، انسپکٹروں کے بعد اب جعلی جج بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی گرفتاری نے پورے نظام کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو حکومتی اداروں کے نام پر بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کرنے والا ایک جعلساز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص ایک “فلمی” انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ اس کے پاس جعلی نیلی بتی، سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، آٹومیٹک اسلحہ اور پرائیویٹ گن مین بھی موجود تھا۔ وہ لوگوں پر رعب جماتا اور مختلف طریقوں سے مالی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کے اس ڈرامے کا خاتمہ کر دیا اور اسے گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ اپنی نوعیت کا اکیلا نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں کراچی سے ایسے کئی عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی سرکاری اہلکار بن کر عوام کو لوٹ رہے تھے۔ پچھلے دنوں ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں سے کئی ایسے گروہ پکڑے گئے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ یہ ملزمان عام طور پر پولیس کی وردی یا ایسے لباس پہنتے تھے جو انہیں پولیس اہلکار ظاہر کرے اور ناکے لگا کر یا گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے۔ بعض واقعات میں ایسے ملزمان بھی پکڑے گئے جو خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے اور ان سے مال بٹورتے تھے۔ ان کے پاس اکثر جعلی شناختی کارڈز اور بعض اوقات سرکاری اداروں سے ملتی جلتی گاڑیاں بھی ہوتی تھیں۔ جعلی اہلکاروں کا یہ رجحان صرف پولیس اور عدلیہ تک محدود نہیں، بلکہ صحت، تعلیم اور ٹیکس کے محکموں میں بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرتے ہیں۔ یہ جعلی ڈاکٹر، جعلی انسپکٹر اور جعلی سرکاری افسر بن کر عوام کی صحت، تعلیم اور مالیات سے کھلواڑ کرتے ہیں۔اس طرح کے واقعات ملک کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں،ایک عام شہری اتنی آسانی سے سرکاری اہلکار کا روپ دھار کر کیسے گھومتا رہا۔اسے جعلی دستاویزات، وردیاں، سرکاری اشیاء اور اسلحہ کہاں سے حاصل ہوا۔کیا یہ کسی منظم گروہ کا حصہ ہے جو بڑے پیمانے پر فراڈ میں ملوث ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو روکنے میں کیوں مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ جب سرکاری اہلکاروں کے روپ میں ایسے فراڈ ممکن ہیں، تو وہ کس پر اعتماد کریں۔ یہ صورتحال نہ صرف عدالتی اور انتظامی نظام کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے بلکہ معاشرتی اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچاتی ہے۔پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس معاملے کی تہہ تک پہنچ کر ایسے تمام جعل سازوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی چاہیے۔ مزید یہ کہ عوام کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی سرکاری اہلکار کی شناخت پر شبہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ محکمے یا مددگار 15 پر اطلاع دینی چاہیے۔ حکومت کو بھی سرکاری شناخت اور دستاویزات کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری اہلکار اہلکار ظاہر خود کو

پڑھیں:

ضلع بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ، 2 شہری زخمی ، پولیس اہلکار محفوظ

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر تھانہ میریان کو نشانہ بنایا ہے، جہاں دہشتگردوں کی جانب سے  کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکا گیا۔ جس کے تنیجے میں  دو راہگیر شہری معمولی زخمی ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق بارودی مواد تھانے کے ساتھ موجود نالے میں گرا، جس کے باعث دھماکے کی شدت محدود رہی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت مبارک خان اور فہیم اللہ جان کے نام سے ہوئی ۔تھانہ میریان پر اس سے قبل بھی حملے کیے جا چکے ہیں، تاہم ان حملوں میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار الرٹ تھے جس کے باعث بڑی تباہی سے بچا جا سکا۔

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں 
  • اورنگی میں ڈاکوئوں کی اندھادھند فائرنگ سے ساتھی چل بسا
  • جعلی اسپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا اسکینڈل بےنقاب،وزارت خارجہ کے اہلکار بھی ملوث
  • پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات
  • کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی
  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
  • امریکی شہری سے رشوت وصولی‘پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاانتباہ
  • ضلع بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ، 2 شہری زخمی ، پولیس اہلکار محفوظ