بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنے جانیوالے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی ۔
اس اعلیٰ سطح کے وفد کو پاکستان کا مؤقف عالمی دارالحکومتوں میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کا پیغام امن اور تعمیری شراکت داری کا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وفد کو مؤثر انداز میں قومی مؤقف اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی طرف سے سویڈش وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔