راولپنڈی: ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ، 73 سالہ محمد اسرائیل انتقال کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔
بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات کی سی سی ٹی وی فٹیج دیکھنے کے لیے گلی میں واقع دکان پر گئے۔
دکاندار سی سی ٹی وی فٹیج دیکھا رہا تھا کہ بزرگ محمد اسرائیل اچانک زمین پر گر گئے، ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس نے کہا کہ بزرگ شہری بیمار تھے اور موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، شواہد اکھٹے لیے ملزم کے خلاف گھر میں داخل ہوکر واردات کرنے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
لاہور:جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔
ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔