اس سلسلہ میں کئی دکانداروں نے بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر کی اقتصادیات پر گویا کاری ضرب لگ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جہاں بھارت و پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کھٹاس پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں اس حملے کے بعد کشمیر کی اقتصادیات کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے۔ جہاں پہلگام میں ہوٹل اور بازار سنسان نظر آرہے ہیں۔ وہیں جنوبی کشمیر کے اکثر بازاروں کا حال بھی بے حال ہے اور دکاندار دن بھر خریداروں کے انتظار میں رہتے ہیں لیکن خریدار بازاروں میں نظر نہیں آرہے ہیں۔ ان سب سے اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وادی کے بازاروں میں اقتصادی بحران کی جھلکیاں صاف طور پر نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ عید الاضحیٰ آنے والی ہے اور اس سے قبل بازاروں میں چہل پہل ہوا کرتی تھی جو اب نظر نہیں آرہی ہے۔ ترال سب ضلع میں بھی بازاروں کے اندر سناٹا ہے اور دکاندار خریداروں کی راہیں تک رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں کئی دکانداروں نے بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر کی اقتصادیات پر گویا کاری ضرب لگ گئی ہے۔ کیونکہ بازار سونے پڑے ہیں اور دکاندار اور چھاپڑی فروش خریداروں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ جب کہ دکاندار نہ ہی بینک کے قرضہ جات چکا سکتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے اہل خانہ بھی فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس ساری صورتحال کے بیچ دکانداروں اور قصاب مشکلات میں ہیں، جب کہ بینک حکام قرضہ جات چکانے کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کئی دکانداروں نے بتایا کہ اقتصادی بدحالی کے چلتے مودی حکومت کو چاہیئے کہ دکانداروں کے لئے ایک خصوصی پیکیج منظور کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد رہے ہیں

پڑھیں:

شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

پشاور:

شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔

ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  •   برطانیہ: ٹرین حملے کے ملزم پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات
  • چین کو تائیوان پر حملے کی صورت میں نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی