راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔

بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات کی سی سی ٹی وی فٹیج دیکھنے کے لیے گلی میں واقع دکان پر گئے۔

دکاندار سی سی ٹی وی فٹیج دیکھا رہا تھا کہ بزرگ محمد اسرائیل اچانک زمین پر گر گئے، ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے کہا کہ بزرگ شہری بیمار تھے اور موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، شواہد اکھٹے کرلیے، ملزم کے خلاف گھر میں داخل ہوکر واردات کرنے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکی باشندے برطانوی شہریت کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی، جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے، اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی تو پتا چلا کہ گھر کے ملازم ہی چوری کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان کا علم ہونے پر 36 گھنٹے کے اندر ہی چوروں کو لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی اور دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم بھی کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلیے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس نمبر پلیٹوں کی آڑ میں اربوں کی ڈکیتی کا نوٹس لیں، محمود حامد
  • جیکب آباد ،بے امنی عروج پر ،شہری موٹرسائیکل و قیمتی اشیاسے محروم
  • کراچی، حساس ادارے کی کارروائی، 25 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار
  • مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی حیران کن واردات،   30 ڈاکو  180 بھینسیں لے گئے
  • لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
  • پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
  • مظفرگڑھ: مسلح ڈاکوؤں کی انوکھی ڈکیتی، 180 بھینسیں لے اڑے
  • مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
  • بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق