Express News:
2025-07-10@18:02:18 GMT

پتوکی: ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔

پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔

پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او سٹی پتوکی کو فوری ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی، پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم اقبال کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

پولیس  کے مطابق ملزم اقبال نے سود پر مقتول ذوالفقار سے ڈیڑھ لاکھ  کی رقم حاصل کی اور 19 ماہ اقساط ادا کر رہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ سود کی رقم ادا کرنے سے تنگ آ کر 61 سالہ ذوالفقار کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اس کا موبائل فون نالے میں پھینک دیا، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

بنوں میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کردیا۔
  • اسکول میں ماہواری چیک کرنے کے لیے طالبات کو برہنہ کرنے کا واقعہ؟
  • بنوں میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
  • سندھ حکومت نے پینشن میں اضافہ کردیا
  • اوباش ملزم کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا
  • یوم عاشور کو اغوا کی گئی بچی بازیاب، 3 خواتین گرفتار
  • کچلاک: بھانجے پر تشدد کا بدلہ، ماموں نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب