لاہور؛ معمولی جھگڑے پر 55 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور:
دوران لڑائی جھگڑا چھریوں کے وار سے 55 سالہ محمد عباس کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
مقتول کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ایک شخص کا اہل خانہ پر تشدد، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا
لاہور میں ایک شخص کی جانب سے اہل خانہ پر تشدد کے دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ سے ایک نوعمر بچی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی اور کہا کہ والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ اور بھائی پر بھی جسمانی تشدد کیا ہے۔
کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے اپنے بچوں پر متعدد بار جسمانی تشدد کیا تھا۔
ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، گھریلو تشدد کا شکار افراد فوری طور پر 15 ڈائل کر کے "2" دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔