مری؛ سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر کے ساتھ مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
MURREE:
گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نامزد ملزم اسد خان نے سنی بینک سے قریب نجی ہوٹل میں لیڈی ڈاکٹر کو رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسد خان نے اس سے پہلے بھی لاہور میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملزم اسد اور خاتون ڈاکٹر خانیوال کے ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور خاتون ڈاکٹر کو پہلے مختلف اسپتالوں میں نوکری کا جھانسہ دیا کہ میں تعیناتی کروا دوں گا۔
متن کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی مری ٹی بی سینٹوریم اسپتال میں تعیناتی میرٹ پر ہوئی اور ان کی مری اسپتال میں تعیناتی کو صرف دو دن ہوئے تھے۔
پولیس نے کہا کہ اسد خان نامی شخص اہم سرکاری عہدہ رکھنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، ملزم اسد خان جعلی سرکاری افسر اور خود کو مشیر ظاہر کرتا رہا ہے۔
پولیس نے مزید کہا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی ہوٹل میں خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر کو پولیس نے کے مطابق
پڑھیں:
لاہور میں کتے نے بچے کو کاٹ لیا، کتے کا مالک گرفتار
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے کمسن بچے کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔