شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو 17 مئی کو سینے میں درد کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی عارضہ قلب میں مبتلا، اسپتال منتقل
پی ٹی آئی رہنما کو پی آئی سی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا گیا تھا تاہم بعد میں طبی معائینے کے بعد واپس جیل منتقل کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی 8 روز اسپتال میں زیر علاج رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال جیل شاہ محمود قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال جیل شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
کراچی میں کوروناوائرس سے 4 افراد ہلاک
کراچی میں کم از کم چار افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔
آغا خان اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر کو پہلے سے موجود صحت کے مسائل لاحق تھے جو وائرس کے خلاف ان کی مزاحمت کو مزید کمزور کرتے ہیں۔
ماہرین صحت عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہیں:
1) بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔
2) ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
3) ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز مکمل کروائیں، خاص طور پر معمر افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد۔
4) اگر آپ یا آپ کے آس پاس کسی کو نزلہ، زکام یا بخار کی علامات ہوں تو فوری طور پر ٹیسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کریں۔
واضح رہے کہ یہ حالیہ اموات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ کورونا وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور ہمیں مسلسل احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔