پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے جیل منتقل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے جیل منتقل کر دیا شاہ محمود قریشی کو آج ہسپتال سے کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل شاہ محمود قریشی رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا یے۔ رانا مدثر شاہ محمود قریشی کا ابھی تک علاج مکمل نہیں ہوا۔ وکیل رانا مدثر شاہ محمود قریشی کو واپس ہسپتال منتقل کرتے ہیں یا نہیں ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔