امید اور یقین ہے بھارت دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتا، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ انڈیا دوبارہ کچھ کرے گا تو اسے پھر بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن ہمیں امید اور یقین ہے کہ وہ دوبارہ کارروائی کی ہمت نہیں رکھتے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے، بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔
میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ اگر کشمیریوں کی خواہش پر یہ پاکستان بن جاتا ہے تو یہ تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔
مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں کا بھرپور طریقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں اور ایسے عناصر کو جہنم واصل کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔