بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔

لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔

جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں خوش ہونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید نے بھی لقمہ دیا کہ بھارت کا عمل ایک بہت چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اس کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیا تھا اور پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام پر پابندی لگادی تھی۔

مودی سرکار نے اس کے علاوہ ایسی تمام بھارتی فلموں کے گانے اور پوسٹرز سے پاکستانی فنکاروں کو نکال دیا تھا جو ماضی میں کافی مقبولیت حاصل کرچکے تھے۔

بھارت میں پاکستانی اداکاروں، گلوکاروں اور کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز پر پابندی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فلم ماہرہ خان

پڑھیں:

اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے انہیں قطر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے حملے سے کچھ دیر قبل امریکی صدر کو اطلاع دی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اس وقت آگاہ کیا گیا جب میزائل پہلے ہی داغے جا چکے تھے جس کے باعث صدر ٹرمپ کو فیصلے کی مخالفت کا موقع نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی ہنگامی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مجھے نہیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اب قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے قطر میں حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا جس کی مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اسرائیل اور قطر دونوں کا اتحادی ہے جبکہ دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی

غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پوری آبادی بے گھر ہو گئی ہے اور قحط کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ متعدد ماہرین اور انسانی حقوق کے ماہرین نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • کرکٹ: مصافحہ نہ کرنے کا تنازعے پر پاکستانی موقف کی جیت؟
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • پاکستان کی کسی کو پروا نہیں، انا پر جنگیں بڑی جا رہی ہیں: گنڈاپور
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی بورڈ کا موقف سامنے آگیا
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ