اُشنا شاہ کے پاکستانی نغمے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
چنچل اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی نیچرل اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جلد ہی ایک منفرد اور شاندار مقام بنالیا ہے۔
اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کامیابی کے لمحات سمیت نجی تقریبات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ اپنے کوریو گرافر کے ساتھ رقص کے تمام اسٹیپس کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔
اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی نغمے اور موسیقی پر پورا اترے۔
اشنا شاہ نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ کرکے ان کا تعارف بھی مداحوں سے کرایا۔
https://www.instagram.com/reel/DJ_0bwmsUyk/
اداکارہ نے رقص کے لیے ایک اپنے ہی وطن کا نغمہ منتخب کرکے اس بات کا بھی پیغام دیا کہ اب ہمیں اپنی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینا چاہیے۔
پاکستانی فلموں، نغموں اور ڈراموں کو فروغ دینا جذبہ حب الوطنی کا تقاضا تو ہے ہی لیکن بھارتی جارحیت کے بعد انڈین فنکاروں کے سرد لب و لہجے نے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔
یہی وجہ ہے کہ خود شوبز اسٹارز بھی پاکستانی نغموں، ڈراموں اور فلموں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے مداحوں نے اس پرفارمنس کا شاندار اور ایک مکمل پیکیج قرار دیتے ہوئے اپنے وطن کے نغمے کے انتخاب کی تعریف کی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔