چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چلی
اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے بھی غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ چلی کی حکومت نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے تاکید کی کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو قبضے میں لینے سے جہاز رانی کی آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کی ضمانت سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں دی گئی ہے نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ المیادین کے مطابق چلی نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے بھرپور احترام اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکار عملے کی مکمل سلامتی و حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں۔