بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا نے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،خضدار میں بزدلانہ حملے میں چھ بچے شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔ فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ سکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خضدارسکول بس حملے میں بھارت ملوث ہے،بھارت بلوچستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیاں کرارہاہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت گزشتہ بیس سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے.
2009میں پاکستان نےبلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کا ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کیا۔ 2016 میں بھی بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے۔ بھارت دہشتگردوں کوفنڈز فراہم کرتا ہے۔ مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژکررہاہے۔ بھارت دہشتگردوں کوفنڈز فراہم کرتا ہے۔ مکتی باہنی کاقیام،سقوط ڈھاکہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔ کئی بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کلبھوشن یادیو نے اپنے اعترافی بیان میں تمام تر حقائق بتائے۔ فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے۔ بھارت دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔
مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے۔ فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے۔ یہ ہے بھارت کا دہشتگرد چہرہ۔ یہ وہ بچے ہیں جنہیں21مئی کو بھارت کے حکم پر دہشتگردی کانشانہ بنایاگیا۔ فتنہ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے۔ فتنہ الہندوستان نے بلوچستان میں نہتے مزدوروں کا قتل عام کیا ۔ فتنہ الخوارج نے 21مزدوروں کا قتل عام کرایا۔
فتنہ الہندوستان نے کیچ میں 2درزیوں کو قتل کرایا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محنت مزدوری کرنیوالے افراد کو قتل کرایاجارہاہے۔ فتنہ ا لہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرایا۔ چھ اور7مئی کو فتنہ الہندوستان کا اصل باپ دہشتگردی کرتا ہے۔ چھ اور 7مئی کو 40معصوم پاکستانیوں کو شہید کیاگیا۔ بنیان مرصوص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژکررہاہے۔ بھارت دہشتگردوں کوفنڈز فراہم کرتا ہے۔ مکتی باہنی کاقیام،سقوط ڈھاکہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔
دہشتگردوں کے عزائم کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔ 12اپریل 2024 میں مزدوروں کوشہید کیاگیا۔ 9مئی2024 کو 7حجاموں کو دوران نیند قتل کیاگیا۔ بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کامکروہ چہرہ ہے۔ 12اپریل2024کو12مزدوروں کوشہیدکیاگیا۔ 28اپریل2024کوکیچ میں2مزدوروں کوشہیدکیاگیا۔ 10اکتوبر2024کودکی کے کوئلہ کان میں مزدورں کوشہیدکیاگیا۔ 10فروری 2025کوکیچ میں 2درزیوں کوشہیدکیاگیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محنت مزدوری کرنیوالے افراد کو قتل کرایاجارہاہے۔ فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرایا۔ خضدار بس حملے میں 6بچے شہید،51زخمی ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حیوانیت پر اترآئے ہیں۔ فتنہ الہندوستان نے 21مزدوروں کا قتل عام کرایا۔ پہلگام کے بعد ہر فورم پر پاکستان نے بھارت سے ثبوت مانگے۔ پریس کانفرنس میں بھارتی میجر سندیپ کی آڈیو بھی سنائی پاکستان بھارت سے پہلگام واقعے کے ثبوت مانگ رہاہے۔
پاکستان نے میڈیا کو تمام وہ جگہیں دکھائیں جن سے متعلق بھارت نے الزام لگایا۔ بھارت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے۔ بھارت کی جانب سےبارڈر کراس کرنے پر 71دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں کو جدید ہتھیاراور آلات بھارت خرید کردے رہاہے۔ 19فروری2025کوبارکھان میں مزدوروں کوبس سے اتارکرشہیدکیاگیا۔ 11مارچ کوجعفرایکسپریس حملے میں نہتے شہریوں کوشہیدکیاگیا۔
خضدار حملے میں 51زخمی ہیں جن میں زیادہ تربچے ہیں۔ 9مئی2025کولسبیلہ میں 3حجاموں کوشہیدکیاگیا۔ یہ دہشتگردی کررہے ہیں لیکن عوام کا عزم نہیں توڑ پارہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کافتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے پاس مہنگے ترین ہتھیاروں کی موجودگی پر بھی سوالات ۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مہنگااسلحہ برآمد ہورہاہے۔ دہشتگردوں کومہنگااسلحہ کون خریدکردے رہاہے؟ جعفرایکسپریس حملے کے دوران بھارتی سوشل میڈیا پر جشن منایاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جعفرایکسپریس حملے کے دوران بھارتی میڈیاکاکردار بھی بے نقاب کردیا ۔ بھارتی میڈیاجھوٹ پھیلانے میں ملوث ہے۔ میڈیا نمائندوں کو بھارتی میجرسندیپ کی گرفتاردہشتگردسے گفتگو بھی سنائی گئی بھارتی میجرسندیب آڈیو میں بتارہاہے کہ پیسوں کی منتقلی کیسے ہوگی ۔ میجرسندیپ کے بیان سے واضح ہوابھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔
6 اور7مئی کی رات بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا۔ انٹرنیشنل میڈیا نے ان مقامات کادورہ کیا۔ میڈیا کو ان مقامات پر ایسی کوئی سرگرمی نظرآئی جومشکوک ہو؟ بھارت بتائے کن ثبوتوں پر پاکستان میں ان مقامات کونشانہ بنایا۔ پہلگام واقعے کے بعد ہرفورم پر بھارت سے ثبوت مانگے۔ کراچی میں چینی باشندوں پر حملے میں بھی بھارت ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا پربیٹھ کر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعہ پر بھارت میں جشن منایاجاتا ہے۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر پاک فوج کے افسران وجوانوں کے سروں کی قیمتیں لگائی جاتی ہیں۔
دنیا نے دیکھ لیا کہ یہ بھارت اور فتنہ الہند کا مکروہ چہرہ ہے۔ بی ایل اے کے دہشتگرد بھارتی چینلز پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔ سب نے دیکھ لیا کہ پاکستان کا میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج سینہ تان کرکھڑی ہیں۔ 11مئی کوفتنہ الہندوستان نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہاگیاکہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت کے ساتھ مل کرلڑیں گے۔
کیاان کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہم ڈرجائیں گے،بالکل نہیں۔ بھارتی ریٹائرڈ جنرل چیخ رہا ہے کہ بلوچستان بلوچستان۔ یہ ہے وہ فتنہ الہندوستان، یہ ہیں ان کے ماسٹرز۔ یہ کہہ رہا ہے کہ کچھ کرو، بچوں کومارو، کچھ کرو۔ پوری دنیادیکھ رہی ہے کہ دہشتگردکون ہے۔ بھارت ڈرامہ کررہاہے کہ پاکستان سے دہشتگردی ہورہی ہے۔ بھارت اپنی دہشتگردی پر پردہ ڈالنے کیلئے یہ کررہاہے۔ بھارت کے اندر سے سوالات آرہے ہیں کہ سیکیورٹی فیلیئرہوگیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر فتنہ الہندوستان نے بھارت دہشتگردوں کو فراہم کرتا ہے بھارتی میڈیا دہشتگردوں نے میں ملوث ہے کے دہشتگرد بھارت کے حملے میں پر حملہ فتنہ ا امن کو
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بیرونی حمایت کے بھارتی الزامات حقائق کے منافی: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں پاکستان کی کامیابی پر بھارت کے بیرونی حمایت کے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر ’نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس‘ کے فارغ التحصیل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور تزویراتی دور اندیشی کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔ اس قسم کے بیانات بھارت کی آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمت عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔ بھارت کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی ’نیٹ سکیورٹی پروائڈر‘ کے خود ساختہ کردار کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر برتاؤ کے برعکس پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارتکاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ثابت کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے خبردار کیا کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف نے متنبہ کیا کہ اس پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمہ داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عائد ہوگی، جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل نے فارغ التحصیل افسروں پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قوم کے لئے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں۔