مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان ۔ فائل فوٹوز
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بانی سے رابطے بحال کرنے پر زور دیا اور اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر تنقید اور کچھ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو مولانا فضل الرحمان نے کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔