لاہور سے اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23مئی کو اغوا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغوا کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔
وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں کمسن بچے پر کتے کا حملہ، فوٹیج منظرعام پر
لاہور:لاہور میں پالتو شیر کے بعد پالتو کتے بھی شہریوں کی جان کو آگئے، اچھرہ کے علاقے میں پالتو کتے نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ پانی میں گرا تو اچانک دور کھڑے آوارہ کتوں میں سے ایک نے بچے پر حملہ کرکے اسے نوچ ڈالا۔
https://cdn.jwplayer.com/previews/H7uTFznL-jBGrqoj9
ایک شخص نے بچے کو بچایا بعدازاں چار سالہ فواد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔