لاہور: ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا رائڈر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
لاہور:
کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کے رائڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس نے کمپنی رائڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا، تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔