ن لیگی رکن اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر چھاپہ، تین ملازمین گرفتار، سینئر صحافی نجم ولی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔
سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔
سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August 9, 2025
سکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ گرمی بڑھنے کے باعث کیا گیا : رانا سکندر حیات
یاد رہے کہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر مبینہ رشوت طلب کرنے کے الزامات اور معمولی جرائم میں ملوث افراد کو پیسے نہ ملنے پر انکاونٹرز میں مبینہ طور پر پار کیا جارہاہے ۔
حال ہی میں ایک خاتون نے سی سی ڈی اہلکاروں پر 10 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ ہم سے جتنے پیسے ہوئے ہم نے دیئے لیکن اس کے باوجود بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا .
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سی سی ڈی
پڑھیں:
معروف بلڈر کی سہولت کاری سے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دوست سہتو اور شعیب احمد کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں معروف بلڈر کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کو بن قاسم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو گلشن فلک ناز کے علاقے میں ہاؤس رابری کی واردات کے دوران گھر سے طلائی زیورات ، 4 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹا تھا۔
واردات کے دوران ڈاکوؤں کے تشدد سے 67 سالہ بزرگ شہری جاوید بھی جاں بحق ہوا تھا۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ڈاکو بن قاسم کے علاقے میں ہاؤس رابری اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہے ہیں ، گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جو کہ ڈکیتی ، ہاؤس رابری ، قتل اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔
ایس آئی یو پولیس گرفتار ڈاکوؤں کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔