فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، 3 روز قبل ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
راولپنڈی:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ملزم صدام علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدام علی 2019ء میں عید کے موقع پر 9 افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ قتل کے مقدمے کی دفعات کے تحت اس کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے ملزم کی حوالگی ممکن ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات پنجاب پولیس کرے گی۔