کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، آج ہلکی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد آج مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، آج شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سُرجانی ٹاؤن میں 58.
نارتھ کراچی میں 29.8، جناح ٹرمینل پر 29.2، ڈیفنس میں 25.5، کورنگی میں 25.2 اور یونیورسٹی روڈ پر24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج رات بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں آج رات تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب میں آج رات بارش کا امکان ہے، جمعہ کے روز پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں بارش جب کہ کشمیر میں خشک موسم متوقع ہے۔