اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور:پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
اظہر محمود کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اطہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔
اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کرکٹر ابرار احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد دلہا بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کراچی کے مقامی ہال میں ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
تقریب میں قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے، آمنہ رحیم سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے ابرار احمد کی دعوت ولیمہ اتوارکو مقامی بینکوئٹ ہال میں ہوگی۔
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرکی دعوت ولیمہ میں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابراراحمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔
کراچی میں رہائش پذیر ابرار احمد کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ابرار احمد پی ایس ایل میں کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
2022 میں ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔
ابراراحمد 10 ٹیسٹ میں 46، 11 ون ڈے انٹر نیشنل میں 18 اور15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ابرار احمد اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔