3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا ، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا ، پھر اس نے خودکشی کر لی ، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن عدنان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انتہائی افسوسناک واقعات سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اینکر پرسن بتایا کہ جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔
5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
انہوں نے کہا کہ غریب کا حال سنیں کہ تحصیل جلال پور میں ایک شخص کا والد انتقال کر گیا، وہ میرے بھائی کے پاس کفن کے پیسے مانگنے آیا، قبر کی کھدائی مفت تھی لیکن اس کے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں تھے۔ اس حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں۔
عدنان حیدر کا کہناتھا کہ اب تازہ واقعہ سنیں کہ ایک شخص کا بجلی کا بل 3800 روپے آیا، جو وہ ادا نہ کر سکا واپڈا نے آ کر اس کی بجلی کاٹ دی۔ اس نے مجبوری میں ہمسائے سے کنکشن لے لیا۔ لیکن نئے قانون کے تحت یہ جرم ہے۔ اس پر پرچہ ہوا 30 ہزار روپے جرمانہ لگا، جب وہ ادا نہ کر سکا تو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کا بیٹا پیسے جوڑتا رہا منتیں کرتا رہا لیکن ناکام رہا آخرکار اس نے خودکشی کر لی۔
صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیدیا
جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔ غریب کا حال سنیں کہ تحصیل جلال پور میں ایک شخص کا والد انتقال کر گیا۔ وہ میرے بھائی… pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی تحریک انصاف غریب کا
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔