خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہا 9 ہزار 785 کیوسک اور خوازہ خیلہ میں 6 ہزار 738 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ سیل نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔لڈ سیل نے کہا کہ فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں، تاہم محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دریا کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پانی کا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔
مزیدپڑھیں:کون ہے یہ باہمت خاتون؟ سوشل میڈیا پر فوجی وردی میں ویڈیو وائرل