حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1520 فٹ تک پہنچ گئی جو کہ موجودہ موسم کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا کے حکام کے مطابق، تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول برقرار رکھنے کے لیے پانی کا اخراج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیزن کے پیش نظر ارسا نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعرات دوپہر 12 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا خطرناک سلسلہ کیا تباہی لا سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے مطابق، اسپل ویز کھلنے کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہاؤ میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے، اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے سندھ کے کنارے سیر و تفریح کے دوران خصوصی احتیاط برتیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ حفاظتی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری طور پر دریا کے قریب نہ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبی ذخائر ارسا اسپل ویز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی این ڈی ایم اے پانی تربیلا ڈیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپل ویز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی این ڈی ایم اے پانی تربیلا ڈیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تربیلا ڈیم میں پانی

پڑھیں:

دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ جبکہ تربیلا ور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اسی طرح دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

دوسری جانب کے پی میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ 8 اضلاع میں 31 اگست تک ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے کا خدشہ
  • موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار
  • دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
  • دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
  • ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
  • دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے
  • بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیے گئے
  • دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب