تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، اختیار ولی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پشاور میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی اور اسی طرح صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کے لیے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے کا برا حال ہے، تبدیلی کے دعوے داروں نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، سوات واقعہ میں متاثرہ خاندان مدد کے لیے پکارتا رہا مگر کوئی نہ پہنچا۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، علی امین گنڈا پور اپنی کرسی سنبھالو، ہم خیبرپختونخوا میں سکول، کالجز، یونیورسٹیاں بنائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔